پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جاپان کراچی میں نئے موسمیاتی ریڈارسسٹم کیلیے 1.6ارب دیگا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستان میں موسم کی نگرانی کیلیے کراچی میں قائم ریڈار سسٹم تبدیل کرنے کیلیے1.6 ارب کی مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا، نیا ریڈار سسٹم450 کلو میٹر تک معلومات حاصل کر سکتا ہے جو محکمہ موسمیات کے کام آ سکے گا، اس سے بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو بروقت اورصحیح موسم کی پیشگوئی اور وارننگ سے آگاہ کیا جا سکے گا۔پاکستان میں موجود کل7 میں سے4 میٹروجیکل سسٹمز (اسلام آباد، کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان) کو بھی جاپانی گرانٹ سے قائم کیا گیا تھا، یہ چار ریڈارز ملک کے تقریباً80 فیصد علاقے کا بادلوں میں موجود بخارات کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہیں، کراچی کا موجودہ ریڈار سسٹم جو1991میں قائم کیا گیا تھا جنوبی علاقوں کے موسمیاتی مناظر، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والے ٹراپیکل سائیکلونزکو مانیٹرکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…