جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لکھوی کی رہائی پر چین کی حمایت قبول نہیں، مودی کا واویلا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز قزاقستان کے دورے کے بعد روس کے شہراوفا پہنچے جہاں وہ نئے ابھرتی اقتصادی ممالک کی تنظیم برکس کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں بیجنگ کی پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے۔ چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو لکھوی اور دہشتگردی کے ایشو پر مذاکرات میں توسیع دینی چاہیے تھی۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی اور چینی صدر کے درمیان85 منت تک کی طویل ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت تمام پہلوں پر تفصیلی بات کی گئی۔یاد رہے اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر بھارت کی طرف سے آنیوالی تحریک کو چین نے روک دیا تھا۔ قبل ازیں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بھارتی وزیراعظم مودی نے قازق صدر نور سلطان نذر بایوف سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں قازقستان اگلے 5 برسوں میں بھارت کو 5 ہزار ٹن یورینیم فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت قازقستان بھارت کو 2015 سے 2019 تک 5 ہزار ٹن یورینیم توانائی کے شعبے کیلیے فراہم کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…