مکہ(نیوزڈیسک) مسجد الحرام میں پہلے عشرے کے دوران 80 لاکھ افراد نے عبادت کی جبکہ اگر دوسرے عشرے میں بھی اتنے ہی لوگوں نے عبادت کی تو دوسرے عشرے کے اختتام تک عبادت گزاروں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیسرے عشرے میں طاق راتوں اور شب قدر ہونے کے سبب صرف 27 ویں شب میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد عبادت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال سے مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی ہے ، تاکہ زائرین کو ایک دوسرے سے رابطے میں مدد مل سکے ۔