مکہ مکرمہ ( نیوزڈیسک )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور پرائیویٹ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے وہ رمضان المبارک کے آخر ی عشرے میں آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین کو ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام ممکن ذرائع استعمال کریں اور اپنی کوششیں مزید تیز کردیں ۔ گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ مسجد الحرام و مسجد نبوی میں آنے والوں کو عبادت کے لئے آرادم دہ اور پرسکون ماحول مہیا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور اللہ کے مہمانوں کو معیاری سروسز فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں مقدس مساجد کی توسیع کے لئے جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ۔