واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر سمجھوتہ طے پانے کے باوجود تہران پر اسلحہ اور میزائلوں کی خرید وفروخت پر عالمی سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی عہیدار نے بتایا کہ ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات میں سمجھوتے کی صورت میں ایران پرعاید پابندیوں کے خاتمے پر غور کیا جا رہا ہے مگر تہران سمجھوتے کے بعد بھی اسلحہ اور میزائلوں کی خریدو فروخت نہیں کر سکے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےلئے مزید وقت دینے کا مقصد سمجھوتے کے حوالے سے بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنا اور 10 جولائی تک فریقین کے درمیان حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔