ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز،چین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)چین اور امریکہ کے دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے چین کو اس کی سائبر سرگرمیوں پر امریکی تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔امریکہ ماضی میں چین پر اپنے حکومتی اور تجارتی کمپیوٹر نظام کو ہیک کرنے کے الزامات لگاتا رہا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں بھی چین پر اس سائبر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے تھیجس میں امریکہ کے 40 لاکھ سابق اور موجودہ وفاقی ملازمین کی معلومات چرا لی گئی تھیں۔مذاکرات کے اختتام پر بدھ کو واشنگٹن میں اپنے خطاب میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا کہ دونوں ممالک کو سائبر دنیا کا ضابطہ اخلاق وضع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ’سائبر چوریوں اور ان کے حکومتی ایما پر ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بات چیت ایمانداری سے بغیر کوئی الزام عائد کیے ہوئی جس میں یہ غور بھی ہوا کہ کیا یہ یہ کام انفرادی طور پر ہیکرز کا ہے جن کے خلاف حکومتیں کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے چین پر قطعی طور پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے حملے برداشت نہیں کرے گا اور یہ امریکہ کے لیے قابلِ قبول نہیں ہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں کس طرح اس معاملے کو حل کرتے ہیں۔‘مذاکرات میں شریک چینی سٹیٹ قونصلر یانگ جائچی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ’حقائق کا احترام کرنا چاہیے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا چین ہیکرز کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے اور سائبر سکیورٹی کے معاملے پر امریکہ سے تعاون کے لیے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…