ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاکستان برما نہیں، ایٹمی ہتھیاروں سے جواب دے سکتا ہے، ٹائمز آف انڈیا

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر کے پاکستان مخالف بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں بحث چھڑ گئی کہ آیا پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور یہ کس حدتک خطے کے حق میں یا خلاف ہیں۔بھارتی نیوز ویب سائیٹ فرسٹ پوسٹ نے اسے پاکستان کے ساتھ چین کیلئے بھی پیغام قرار دے دیا ہے لیکن ٹائمز آف انڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان برما نہیں ہے وہ ایک ایٹمی ریاست ہے اور اگر پاکستان کیخلاف کارروائی ہوئی تو میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں سے جواب دے سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہناچاہیے ، اس سے دونوں ممالک کو کافی نقصان ہوگا۔یادرہے کہ بھارتی وزیرنے برما کے اندر فضائی کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان کے لیے یہ ایک پیغام ہے ، پاکستان میں بھی کارروائی کرسکتے ہیں گو کہ اس دعویٰ کے بھی میانمار حکومت نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اپنے ہی علاقے میں کوئی کارروائی کی ہوگی ، میانمار کے بارے میں ایسا سوچنے والوں کو بھی جواب دیاجائے گا۔ بھارتی وزیر کے بیان پر پاکستانی قیادت نے بھارت کے ہوش ٹھکانے لگادیئے اور کہاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نکال دی جائیں گی اور اگر کوئی بھی بھارتی فوجی پاکستان میں ایک انچ بھی آیا تو روتاہوا واپس جائے گا،

مزید پڑھئے:خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری،نام جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہناچاہیے جبکہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے بھارتی سرکار کو کارگل کا واقعہ یاد دلاتے ہوئے کہاکہ اس وقت بھارت میں فوجیوں کے لیے تابوت کم پڑگئے تھے ، اب بھی اگر بھارت کے سرپر جنگ کا جنون سوار ہے تو پھر آئیں ،جی بسم اللہ لیکن پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل آنے پر بھارتی سرکار خاموش ہوگئی اور میڈیا بھی آگ لگانے کی بجائے دھمکانے میں پاکستان کا ساتھ دینے لگا۔دیکھنا اب یہ ہے کہ مودی سرکار آخر کرتی ہے



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…