سالگرہ کی تقریب میں ہوائی جہاز سے کچھ ایسا گرا کہ مہمانوں کی دورڑیں لگ گئیں

24  مئی‬‮  2015

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں سالگرہ کی ایک تقریب میں اوپر سے گزرتے جہاز نے تباہی مچادی۔تقریب میں شامل 40 سے زائد مہمانوں کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ان کے سروں کے اوپر سے گزرتے ہوئے جہاز سے غلاظت کی بوچھاڑ ہوگئی اور ہر طرف اور ہر چیز پر غلاظت آن گری۔ تقریب میں شامل ایک خاتون نے بتایا کہ ابھی کیک کاٹا ہی گیا تھا اور سب مہمان خوشی کے گیت گارہے تھے کہ جہاز گزرا اور پھر جس کا جدھر منہ آیا دوڑ کھڑا ہوا۔ خاتون نے بتایا کہ باغیچے میں پڑی کرسیاں، سجاوٹ کا سامان اور مہمان جہاز سے گرنے والی غلاظت کی زد میں آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقع نے تقریب کو تباہ کرکے رکھ دیا.اس واقع کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو شکایت بھی کی گئی جس کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق صرف ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد طیارے میں سے غلاظت کی صفائی کی جاسکتی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…