اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نائیجیریا ،بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغواءہونے والا پاکستانی رہا

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(نیوز ڈیسک )نائیجیریا کے قریب تین ہفتے پہلے بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغواءہونے والے سپرآئل ٹینکر کے تین کریو ارکان کو رہا کر دیا گیا۔یونان کی وزارت خارجہ کے مطابق کالاموس’ نامی تیل بردار ٹینکر نائیجیریا کے مرکزی آئل ٹرمینل کی جانب گامزن تھا جب تین فروری کو اس پر حملہ کیا گیا۔بحری قزاق جہاز کے یونانی نائب کیپٹن کو ہلاک کرنے کے بعد ایک پاکستانی اور دو یونانی کریو ارکان کو ساتھ لے گئے۔وزارت نے رہائی کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ تینوں کریو ارکان محفوظ ہیں اور ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے نائجیریا میں یونانی سفیر سے کہا ہے کہ کریو ارکان کو رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولت دی جائے۔وزارت نے چار لاکھ امریکی ڈالر تاوان دینے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔اسی طرح ،جہاز کے مینیجر سے بھی واقعہ پر تبصرہ کیلئے رابطہ نہ ہو سکا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…