اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

نیتن یاہو اور امریکی انتظامیہ کے درمیان تناﺅ میں اضافہ

datetime 26  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیرعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پرتناﺅ¿ بڑھتا جا رہا ہے۔یا رہے کہ بینجمن نتن یاہو نے امریکہ اور دیگر ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے ایران کو روکنے کی کوششیں ترک کر دی ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے بیان میں ایران کے جوہری معاملے پر اسرائیل کے وزیراعظم کی رائے پر سوال اٹھایا ہے۔امریکی رپبلکن پارٹی کے رہنماﺅں نے نتن یاہو کو دعوت دی ہے کہ وہ امریکی کانگریس سے اگلے ہفتے خطاب کریں اور اس پر ڈیموکریٹک رہنما ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔تاہم دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے معاملے کو سیاسی معاملہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔اس سے قبل قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس نے اپنے بیان میں اسرائیل کے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو ’باہمی تعلقات کے لیے تباہی‘ قرار دیا تھا۔انھوں نے گفتگو میں کہا کہ ’چاہے دونوں ملکوں میں جو بھی پارٹی اقتدار میں ہو ہم بلاشبہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور غیر متغیر چاہتے ہیں۔‘امریکہ اور دیگر ممالک جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کے ساتھ کئی ماہ سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ادھر اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے موقف کے جواب میں پانے والے نکتہ نظر کا دفاع کیا ہے۔سوزن رائس کے بیان کے بعد اسرائیل میں اپنی تقریر میں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور دوسرے ممالک تسلیم کرتے ہیں اگلے چند برسوں میں ایران بہت سے جوہری ہتھیاروں کو بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔انھوں نے کہا کہ ’میں وائٹ ہاو¿س اور امریکی صدر کی عزت کرتا ہوں لیکن اس معاملے پر کہ جس سے یہ پتہ چلے کہ ہم زندہ رہ سکیں گے یا نہیں، میں اسرائیل کو اس قسم کے خطرے سے بچانے کے لیے سب کچھ کروں گا۔‘یاد رہے کہ امریکہ اس وقت ایران سے اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے اور اس نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی تجاویز اور مطالبات کو مسترد کیا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان کا نکتہ نظر یہاں درست نہ ہو۔امریکی سینیٹرز سے خطاب میں جان کیری نے کہا کہ کہ تہران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات پر تنقید کرنا قبل ازوقت ہے۔صدر نے واضح کیا ہے کہ ’میں اس سے مزید سختی نہیں کر سکتا، پالیسی یہ ہے کہ ایران جوہری ہتیھار حاصل نہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…