بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترکی میں چارکانوں والی بلی سوشل میڈیا اسٹار بن گئی،77ہزار فالوررہوگئے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی )میداس کی پیدائش کے دوران جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے چار کانوں اور ناکارہ جبڑے کے ساتھ پیدا ہونے والی بلی اگرچہ ابھی چار ماہ کی ہے مگرترکی کی یہ سیاہ بلی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔یہاں تک کہ وہ انٹرنیٹ اسٹار بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر 77 ہزار سے

زائد افراد نے اسے فالو کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلی کا بچہ انقرہ کی ایک سڑک پرپانچ بہن بھائیوں کے ساتھ پیدا ہوا۔ بعد میں اسے دیوسیمی کاناور اس کے خاندان نے گود لیا تھا۔خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی نظرمیں میداس سے پیار ہو گیا تھا، اور وہ اس کی اپنے گھر میں میزبانی کرنا چاہتے تھے۔دو سیمچی جو جو ریٹریور نسل کے دو کتوں کو بھی پال رہی ہیں نے کہا کہ کبھی بلی خریدنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ ہم صرف ایک بلی کو آوارہ پھرنے سے بچانا چاہتے ہیں۔ ہم اسے گود لینا چاہتے تھے۔بلی کا نام یونانی افسانوں میں کنگ میداس کے کردار سے ماخوذ ہے۔ ایک بادشاہ جو کسی بھی چیز کو ہاتھ لگا کر سونے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا لیکن اس کے کان گدھے کے ہوتے تھے۔میداس نے انٹرنیٹ پر دو کتوں، سوسی اور زینو کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کی۔اگرچہ میداس عجیب لگتی ہے لیکن اس کی حالت نے اس کی صحت یا اس کے سننے کی حس کو متاثر نہیں کیا۔ جانوروں کے ڈاکٹر، رست نوری اسلان کا کہنا ہے۔ میداس کو طبی لحاظ سے جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ چاروں کان سمعی لہروں سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ میداس کی مقبولیت لوگوں کو پالتو جانوروں کو اسٹورز میں خریدنے کے بجائے اپنانے پر راضی کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…