سال کے بہترین پرندے کا ایوارڈ چمگادڑ کے نام

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

ویلنگٹن(این این آئی)لمبی دم والے نایاب چمگاڈروں کو نیوزی لینڈ میں 2021 کے بہترین پرندے کا ایوارڈ دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مقابلہ کروانے والے ادارے فوریسٹ اینڈ برڈ نے چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کر کے مقابلے کا حصہ بنایا۔فوریسٹ

اینڈ برڈ 17 سالوں سے یہ مقابلہ منعقد کر رہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے ووٹنگ کے ذریعے بہترین پرندے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔58 ہزار ووٹ موصول ہونے کے بعد ادارے کا کہنا تھا کہ اس بار مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ نایاب چمگادڑ کو 3000 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی۔پیکا پیکا تو روا نامی چمگادڑ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑوں کی دو اقسام میں سے ایک ہیں۔ ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے جب کہ پیدائش کے وقت ان کا سائز شہد کی مکھی جتنا ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چمگادڑ نیوزی لینڈ کا واحد آبائی زمینی ممالیہ ہے اور اسے قومی سطح پر اہم سمجھا جاتا ہے۔چمگادڑ کو پرندوں کے مقابلے میں جگہ دینے کی وجہ یہ تھی کہ چمگادڑ کو اسی طرح کے خطرات ہیں جو دیگر قومی پرندوں کو ہیں تو اس طرح لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر دنیا کے واحد رات بھر جاگنے اور نہ اڑنے والے طوطے، کاکاپو، کا نام آیا ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…