بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عالمی ریکارڈ قائم سب سے لمبی ٹانگیں رکھنے والی 17 سالہ امریکی لڑکی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی میسی کیورین نے سب سے زیادہ لمبی ٹانگیں رکھنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔میسی کیورین کی لمبی ٹانگیں سب کیلئے باعث حیرت ہیں، اس کی ٹانگیں اس کے قد سے تقریبا ایک میٹر لمبی ہیں۔

میسی کیورین کی ٹانگوں کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی52 اعشاریہ 2 انچ تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نوجوانی میں سب سے لمبی ٹانگیں رکھنے کا اعزاز اپنے نام کرنے والی میسی کیورین کا قد 6 فٹ10 انچ ہے۔میسی کا کہنا تھا کہ طویل ترین ٹانگوں کی وجہ سے سر دروازے سے ٹکرا تا ہے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوتا ہے اور لباس کی تلاش بھی آسان نہیں۔میسی کو اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ اب تک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر محض 5 پوسٹ شیئر کی ہیں جبکہ انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہے۔میسی کیورین مستقبل میں برطانیہ کے کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور دنیا کی طویل قامت پیشہ ور ماڈل ہونے کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…