جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے نتیجے میں لوگ آن لائن شادیاں کرنے پر مجبور

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس(این این آئی )کرونا وائرس نے پوری دنیا کے سماجی نظام کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اس وباء کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی جانیں چلی گئیں اور لاکھوں کی خوشیوں پر پانی پھر گیا۔ لوگ اب ھجوم سے دور آن لائن انٹرنیٹ کی دنیا میں شادیاں کرنے پرمجبور ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ارجنٹائن کے ایک جوڑے ڈیاگو اسپٹیا اور صوفیہ کگوینو کی منگنی کے ایک سال بعد 26 مارچ کو شادی کی تاریخ طے کی تھی مگر ملک میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے وہ اپنی شادی روایتی طریقے سے نہ کرسکے۔ انہوں نے 400 افراد کو شادی کی دعوت دے رکھی تھی۔ بالآخر انہیں شادی انٹرنیٹ کے ذریعے کرنا پڑی۔بیونس آئرس سے700 کلومیٹر شمال مشرق میں کورڈوبا میں ایک فارمیسی کے 42 سالہ ملازم ڈیاگو نے بتایا کہ شادی کسی شخص کی زندگی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہمارے لیے اپنی شادی ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ لیکن ہم نے اپنا خواب طے کیا۔ ہم لوگوں کو جمع نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ایسا کرنا سب کے فائدے میں تھا۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…