پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سالگرہ منانے کا انوکھا انداز، زمین میں دفن 14 ماہ پرانا کھانا کھا لیا

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی شہری اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے زمین میں دفن کیا گیا 14 ماہ پْرانا کھانا کھا گیا۔برطانیہ کے شہر یارکشائر کے رہائشی میٹ نوڈن نے نومبر 2018 میں کھانے کی ایک ڈیل منگوائی جس میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔

میٹ نوڈن نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے کچھ عرصے بعد اس ڈیل کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھود کر دفنا دیا۔میٹ نوڈن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بھی اس ڈیل کو نکال کر کھانے کی کوشش کی لیکن وہ یہ کام نہ کر سکا اور پھر وہ 14 ماہ بعد اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس کھانے کو نکال کر اسی ریسٹورینٹ میں لے گیا جہاں سے اس نے وہ ڈیل خریدی تھی۔میٹ ناڈن بڑے فخر سے اس ڈیل کو کھانے کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ وہ یہ کھانے سے بیمار بھی نہیں ہوئے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برگر نم ہو چکا ہے، فرائز میں پھپھوندی لگ چکی ہے اور ملک شیک بھی گوندھے ہوئے آٹے کے مانند ہونے کے ساتھ سرمئی رنگ کا ہو گیا۔میٹ ناڈن نے بوسیدہ کھانے کو کھاتے ہوئے اس بات کا اقرار بھی کیا کہ فرائز بہت زیادہ خطرناک تھیں اور اس میں سے نمی بلکل ختم ہو گئی تھی، ملک شیک کا ذائقہ بھی بہت عجیب تھا، کھانے کا کچھ حّصہ بہت عجیب تھا مگر یہ اتنا بْرا نہیں جتنا میں سمجھ رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ برگر اتنا بْرا نہیں تھا البتہ یہ نمی کے باعث گیلا ہو گیا تھا اور اس کا ذائقہ بھی وہ نہیں رہا تھا۔میٹ نوڈن کا کہنا تھا کہ میں اپنے کالج کے زمانے سے اس طرح کے کھانے پینے کے چیلنجز کرتا رہتا ہوں اور ایسا کرنے سے میں بیمار بھی نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…