پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لڑکے نے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر لڑکی کو قتل کرکے جلادیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(آن لائن)انڈونیشیا میں ایک موٹے لڑکے نے اپنے موٹاپے کا مذاق اڑانے نوجوان پڑوسن کو قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک گاؤں کے 27 سالہ علی ہیری نامی شخص کو اس کی ساتھی نے موٹا کہا اور اس کا موازنہ پہلوان سے کیا تھا، وزن سے متعلق تذلیل پر لڑکے کو سخت غصہ آیا اور اس نے 18 سالہ روسیدہ کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ

مقتولہ روسیدہ انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی، مقتولہ اور ملزم علی ہیری ایک دوسرے کے پڑوسی تھے اور دونوں ایک دوسرے کو کافی سالوں سے جانتے تھے جب کہ دونوں ایک ہی ریسٹورینٹ میں کام بھی کرتے تھے۔مقامی گاؤں کے پولیس چیف نے بتایا کہ مقتولہ روسیدہ نے سب کے سامنے علی ہیری کو موٹا کہنے کے ساتھ ساتھ ان کا موازنہ پہلوان سے کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ملزم طیش میں آگیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم ایک ہفتے سے ساتھی لڑکی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا جس کے بعد ایک دن وہ روسیدہ کو موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ایک ویران جگہ لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو قتل کرکے جلادیا۔پولیس نے لڑکی کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…