ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں بگڑی معیشت،عوام انڈرویئر سے بھی محروم

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)بھارت میں معیشت کی دگرگوں حالت کے باعث عوام نے انڈرویئرر پہننا چھوڑ دیئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں تہواروں میں عام طور پر ملبوسات اور فیشن سے متعلق اشیاء کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آتی ہے لیکن حیران کن طور پر اب انڈرویئر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ مرد ، بچے یا خواتین سے قطع تعلق ہوکر کہا جائے تو تمام بڑی فیشن برانڈز لکس کوزی

ڈالر اور روپا کے انڈرویئرز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس صنعت سے منسلک ماہرین نے بتایا ہے انڈرویئرز کی فروخت میں کمی کی وجہ ملک میں جی ایس ٹی کا نفاذ، اور اسقاط زر کی مہم ہیں اور چھوٹے آجر جو کہ انڈرویئر فروخت کرتے ہیں اب تک ان مہموں کے دھچکے سے نکلنے میں ناکامی کا شکار ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب چھوٹے آجر انڈرویئرز کی خریداری نہیں کررہے اور ادائیگیوں میں بھی تاخیر کررہے ہیں جس سے اسکی پیداوار کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلے ایک ٹیکنیکل فرم ٹیکنو پاک نے اپنی رپورٹ میں انر ویئرز کی مارکیٹ کا تخمینہ 19ہزار 950کروڑ لگایا تھااور رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر 13 فیصد سے اس میں اضافہ ہوتا ہے تو 2024تک اسکی مارکیٹ 68 ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔بھارت میں انر ویئرز کی مارکیٹ کافی منقسم ہے تاہم گزشتہ چند سالوں میں اس انرویئرز کی منظم مارکیٹ میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ہوزری کے کاروبار سے وابسطہ تاجر کے بی اگروال نے بتایا کہ بھارت میں ہر انڈسٹری کے کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے، اور ریئل اسٹیٹ سے لے کر فوڈ انڈسٹری تک ہر صنعت میں صارف کا رجحان کم دیکھنے میں آیا ہے ۔ اور ہمارے کاروبار میں 10سے 15 فیصد میں کمی واقع ہوئی ہے حتی کہ تہواروں کے سیزن میں بھی خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوسط انرویئر صنعت میں 20سے 25فیصد کاروبار میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہمارے گوداموں میں اسٹاک میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ریٹیلرز کی طرف سے طلب کافی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تہوار میں اسکا کاروبار نہیں ہوا ہے اور عام طور پر دیوالی تہوار میں اس کے کاروبار میں 20سے 25فیصد اضافہ ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ یہ صرف 10 فیصد ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…