پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

40 سال سے کانچ کھانے والا وکیل،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)شوقیہ کانچ کھانے والے بھارتی وکیل کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ مزے سے کانچ کھاتا نظر آرہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں مدھیہ پردیش کے گاؤں ڈونگری سے تعلق رکھنے والے دایارام ساہو کی کانچ کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دیارام ساہو پیشے سے وکیل ہے، اْس کے مطابق وہ پچھلے 40 سال سیکانچ سے بنی اشیا جن میں شراب کی خالی بوتلیں، بلب اور

دیگر چیزیں کھاتا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دایارام ساہو نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی شوق تھا کہ میں ایسا کْچھ کروں جو ذرا ہٹ کے ہو، لہٰذا اپنے اِسی شوق کی خاطر میں نے کانچ کھانا شروع کیا، جب پہلی بار میں نے کانچ کھایا تو مجھے اِس کا ذائقہ بہت عْمدہ لگا۔دایارام ساہو نے کہا کہ جب علاقے کے لوگوں کو معلوم ہوا کہ میں کانچ کے ٹکڑے کھاتا ہوں تو وہ سب چونک گئے، لہٰذا شہرت اور دِکھاوے کی خاطر میں نے یہ حیران کْن حرکت جاری رکھی اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ میری عادت بن گئی اور اب میں مزے سے کانچ کھاتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ جیسے لوگ سگریٹ اور شراب کا نشہ کرتے ہیں اور جب تک وہ اپنا نشہ نہیں لیتے تو اْن کو بے چینی رہتی ہے، اِسی طرح میرا بھی یہ نشہ ہے۔ میں جب تک کانچ نہیں کھاتا ہوں تو مجھے سکون نہیں مِلتا ہے۔وکیل دایارام ساہو نے کانچ کھانے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا کہ اِس عجیب عادت سے میرے دانتوں کو نقصان پہنچا ہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کانچ کا بڑا ٹْکڑا کھایا تو اْس سے میری ا?نتوں کو نقصان پہنچے گا اِس لیے میں زیادہ بڑے ٹْکڑے کھانے سے گْریز کرتا ہوں، میں باقی لوگوں کو کانچ کھانے کا مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ یہ صحت کے لیے مضر ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کانچ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ کانچ ہضم نہیں ہوتا ہے اور اِس سے جسم کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…