جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

مجمع سے خطاب کے دوران فلپائنی صدرپر کاکروچ چڑھ گیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا (این این آئی)فلپائنی صدرروڈو ریگودوتیرتے کیساتھ حال ہی میں ایک مجمع عام میں خطاب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک لال بیگ صدر دوتیرتے کے سینے پر چڑھ گیا۔ صدر دو تیرتے نے لال بیگ کی پرواہ کیے بغیر اطمینان کے ساتھ اپنی تقریر جاری رکھی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی صدر ملک کے وسطی صوبے بوھول میں ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ لال بیگ ان کے جسم پر

گھومتا رہا۔ اس دوران خاتون ملازمہ نے وہ لال بیگ نیچے گرایا۔ اس پر صدر دوتیرتے نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ لال بیگ بھی اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کا نمائندہ ہے اور اسی کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔ اس پر جلسے میں موجود تمام شرکا بھی ہنس دیے۔ویڈیو فوٹیج میں لال بیگ کو پہلے صدر دوتیرتے کے بائیں کندھے پر دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ چلتا ہوا ان کے سینے اور اس کے بعد شرٹ کے نچلے حصے کی طرف آیا جہاں ان کی ایک معاون نے اسے گرا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…