پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا میں شیرنے نوجوان لڑکی کوچیرپھاڑدیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کازویل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں نوجوان زو کیپر شیر کے خونخوار جبڑوں کا نشانہ بن گئی، نعش کو شیر کے قبضے سے چھڑانے کے لیے انتظامیہ نے شیر کو گولی ماردی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شمالی کیرولینا کی ایک نجی وائلڈ لائف سینچری میں پیش آیا۔

جہاں شیر نے الیگزنڈرا بلیک نامی 22 سالہ انٹرن زو کیپر کو دبوچ لیا ۔ شمالی کیرولینا کے قضبے کاز ویل کے شیرف کے مطابق الیگزنڈر ا نے محض دو ہفتے پہلے اس سینچری میں کام کرنا شروع کیا تھا اور وہ اس ٹیم کا حصہ تھی جو معمول کی صفائی پر معمور تھی۔ سینچری انتظامیہ کے مطابق صفائی سے قبل جانوروں کو الگ جگہ پر مقفل کیا جاتا ہے ، لیکن حادثاتی طور پر یہ ایک شیر اس دن لاک ہونے سے رہ گیا اور اس نے لڑکی کو نشانہ بنایا۔ انتظامیہ کے مطابق تاحال یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ کس طرح ایک شیر مقفل ہونے سے رہ گیا تھا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس شیرف کے مطابق لڑکی کی نعش شیر کے قبضے سے چھڑانے کےلیے ان کے نائب نے شیر کو گولی ماری تھی۔ گولی مارنے سے قبل انہوں نے بے ہوشی کے ڈاٹ سے شیر کو نشانہ بنایا لیکن وہ لاحاصل رہا کہ اس کا اثر ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے، لہذا مجبوراً شیر کو گولی مارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…