جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوکرائنی شخص نے 677 ٹن وزنی بحری جہاز کو دانتوں سے کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی) یوکرائن میں مضبوط دانتوں کے مالک شخص نے 677 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو اپنے دانتوں سے کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ شخص اسکیویچ نے اس حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ سیکڑوں حاضرین کی موجودگی میں کیا جس میں انہوں نے 677 ٹن وزنی بحری کو 52 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس ریکارڈ پر یوکرائن حکومت نے انہیں قومی اعزاز سے بھی نوازا۔اسکویچ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کارنامے کو درج کرانے کے

لیے اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس سے قبل وہ 21.5 ٹن کی ٹرام کو 22.3 فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا چکے ہیں تاہم وہ ہانا پیؤ کے 2001ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکے تھے۔اسکویچ نے اپنی کامیابی کو والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہانا پیؤ کے ریکارڈ کو توڑنا میرا ایک خواب تھا جسے آج پورا کرلیا تاہم اس کے لیے سخت اور انتھک محنت کی۔یاد رہے کہ ہانا پیؤ نامی شخص نے سال 2001ء میں 635 ٹن وزنی جہاز کو 50 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…