برطانوی شاہی جوڑے کیلئے ‘گاجر’ کا تحفہ

25  اکتوبر‬‮  2018

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے حال ہی میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں ان کی شاندار انداز میں مہمان نوازی کی گئی۔ اس دوران شاہی جوڑے نے سڈنی کے ساحل سمندر کا بھی رخ کیا جہاں دونوں کو آنے والے ننھے مہمان کے لیے بہت سے تحائف بھی ملے۔ ان تحائف میں ایک تحفہ ایسا بھی تھا جس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سمیت وہاں موجود سب لوگوں کو حیران کردیا اور چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ میگھن کو ان کی ایک پرستار کی جانب سے بڑی گاجر کا تحفہ

موصول ہوا، جس پر انہوں نے خوشگوار انداز میں شہزادہ ہیری کو مخاطب کیا اور کہا کہ ‘دیکھیں تحفے میں سبزی بھی ملی ہے’۔ شہزادہ ہیری بھی یہ تحفہ دیکھ کر خوب مسکرائے۔ اس موقع پر دونوں کی بے شمار تصاویر بنائی گئیں جب کہ تحفے لیتے ہوئے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شہزادی کیٹ کو ایک کیک دیا گیا تھا، ملکہ الزبتھ کو بکھنگم پیلس لندن انڈر گراونڈ کا نشان تحفے میں ملا تھا جب کہ ڈچز آف کورنیل کمیلا کو لندن میں ایک بڑی بند گوبھی بھی تحفے میں مل چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…