پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

دو مرتبہ کی بیوہ 100سالہ دلہن تیسرا دولہا لے آئی دولہے کی عمر کتنی ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ میں 30 برس ساتھ رہنے کے بعد 100 سالہ نورا وٹکس اپنے 74 سالہ ساتھی کے ساتھ شادی کے فیصلے پر کافی خوش ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ انھوں نے یہ بندھن باندھنے میں اتنا وقت کیوں لگا دیا تو نورا کا کہنا تھا ’میں نے اس کا انتظار نہیں کیا، زندگی بہت تیز گزری، میں کچھ نہ کچھ کر رہی ہوتی تھی۔لیکن ان کا یہ بھی کہنا

تھا کہ میلکم نے کبھی ایسا کچھ کہا نہیں اور میں نے خود سے اسے شادی کے لیے پوچھنا نہیں تھا۔یہ جوڑا آئندہ ماہ اپنے گھر کے قریب واقع ہوٹل میں شادی کرے گا۔نورا وٹکس کی اس سے پہلے دو مرتبہ شادی ہوئی اور وہ بیوہ ہوئیں، جبکہ ان کے ہونے والے شوہر ییٹس میلکم طلاق یافتہ ہیں جن سے وہ سنہ 1980 کی دہائی میں ملیں اور تب سے وہ ساتھ ہیں۔ییٹس سابقہ بس ڈرائیود ہیں اور انھوں نے چند ہفتوں پہلے ہی نورا کو شادی کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھاکہ چونکہ ہم ساتھ ہیں اور لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آیا ہماری شادی ہوئی یا نہیں تو بہتر ہے کہ ہم شادی کر لیں۔ان کی ہونے والی دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اتنے عرصے کے بعد اس پیشکش پر حیران نہیں ہوئیں۔مجھے لگا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے۔انھوں نے شادی کے لیے عروسی جوڑا منتحب کر لیا ہے اور یہ تقریب 16 اکتوبر کو طے پائی ہے۔ اس شادی میں دوست اور خاندان کے 30 افراد شامل ہوں گے۔ییٹس کے خیال میں یہ ایک اچھی شام ہو گی۔نورا ایک ہوٹل میں کام کرتی تھیں جب ان کی ملاقات اپنے پہلے شوہرسے ہوئی۔ ان سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ان کی موت کے بعد ان کی شادی بریٹ وٹکس سے ہوئی۔ اور ان کی موت کے بعد نورا کی ملاقات ییٹس سے ہوئی۔ییٹس کا کہنا تھا آج تک انہیں شادی کرنے کا خیال نہیں آیا۔واضح رہے کہ ورا وٹکس کی اس سے پہلے دو مرتبہ شادی ہوئی اور وہ بیوہ ہوئیں، جبکہ ان کے ہونے والے شوہر ییٹس میلکم طلاق یافتہ ہیں جن سے وہ سنہ 1980 کی دہائی میں ملیں اور تب سے وہ ساتھ ہیں۔ییٹس سابقہ بس ڈرائیود ہیں اور انھوں نے چند ہفتوں پہلے ہی نورا کو شادی کی پیشکش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…