بھارتی مسافر کی ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش

28  ستمبر‬‮  2018

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جہاز سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والے ایک مسافر کی غلطی نے سب کو خوفزدہ کردیا۔ بھارتی ایئر لائن ‘گو ایئر’ کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ کی جانب محوِ پرواز تھی کہ اس دوران ایک مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر ایگزٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ مسافر کی اس حرکت پر ان کے برابر بیٹھنے والے شخص نے غور کیا اور پھر الارم بجا کر جہاز کے عملے کو بلایا اور آگاہ

کیا۔ اس حرکت سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ  سے عملے کو تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ جیسے ہی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر ہی مذکورہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا اور کچھ دیر حراست میں رکھا گیا۔ دوسری جانب گو ایئرلائن کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘مسافر پہلی بار جہاز سے سفر کر رہا تھا، اس لیے اسے زیادہ معلومات نہیں تھیں، یہی وجہ تھی کہ وہ ایمرجنسی ایگزٹ کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…