اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاسپورٹس صرف 4 رنگوں کے کیوں ہوتے ہیں؟جانیئے دلچسپ وجہ

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیابھرمیں 193ممالک کے پاسپورٹس صرف سرخ ،نیلے ، سبزاورکالے رنگ کے ہوتے ہیں اوران ہی پاسپورٹ کے ذریعے ہی شہری اپنی شناختی علامت کوظاہرکرتے ہیں کہ ان کاتعلق کس ملک سے ہے اوروہ کون سے ملک میں جاناچاہتے ہیں لیکن دنیاکے تمام ممالک کے پاسپورٹس کو  چاررنگوں میں بنانے کی وجہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین ہیں ۔

نیلے رنگ کے پاسپورٹس: دنیابھر میں نیلے رنگ کا پاسپورٹ سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا اوربھارت سمیت ساؤتھ امریکن ممالک جن میں برازیل، ارجنٹینا اور پیراگوئے شامل ہیں ،ان کے شہری بھی نیلے رنگ کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نیلا رنگ نئی دنیا کی علامت سمجھا جاتا ہے اور جو ممالک نو ورلڈ کو سپورٹ کرتے ہیں،ن ممالک کے لئے شہریوں کیلئے نیلا پاسپورٹ جاری کیاجاتاہے۔

سرخ رنگ کے پاسپورٹس:یورپی یونین کے ممبر ممالک کے علاوہ چین، روس، سربیا، پولینڈ اور کولمبیا کے پاسپورٹس سرخ رنگ کے ہیں ۔ یورپی یونین کے ممالک میں عام طور پر ارغوانی رنگ کا جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ہلکے سرخ رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے۔ ترکی کا پاسپورٹ کو ارغوانی رنگ میں تبدیل کیا جس کی وجہ ترکی یورپی یونین میں شامل ہوناچاہتاہے ،

سبز رنگ کےپاسپورٹس:سبزرنگ کودنیابھرمیں امن اورقدرت کی علامت سمجھاجاتاہے ۔سبزپاسپورٹ استعمال کرنے والے ممالک میں پاکستان ،مراکواورسعودی عرب شامل ہیں اسی طرح افریقی ممالک نائجیریا، آئیوری کوسٹ، برکینا فاسو اور سینیگال کے پاسپورٹس کارنگ بھی سبزہے ۔
کالے رنگ کے پاسپورٹس:دنیامیں بہت کم ممالک کے پاسپورٹس کالے رنگ کے ہیں کیونکہ کالے رنگ کوکم پسندکیاجاتاہے اس لئے چندممالک کے پاسپورٹ ہی اس رنگ کے ہوتے ہیں ان میں نیوزی لینڈ،کانگو،ملاوی اورزیمیباکے علاوہ چند ممالک میں کالے رنگ کے پاسپورٹس رائج ہیں ان کالے رنگ کے پاسپورٹس میں صرف نیوزی لینڈکے پاسپورٹ کوزیادہ طاقتورسمجھاجاتاہے

۔دنیابھرمیں مختلف ممالک اپنے شہریوں کومختلف رنگوں کے پاسپورٹس بھی جاری کرتے ہیں تاکہ ان کے شہریوں کے بارے میں فرق کودنیامیں بھی پہنچاناجاسکے جس طرح ترکی میں سبزرنگ کاپاسپورٹ صرف اہم شخصیات کوجاری کیے جاتے ہیں اوریہ شہری بغیرویزے کے ترکی کی طرف سے مخصوص ممالک میں سفرکرسکتے ہیں اسی طرح بھارت میں تین مختلف رنگوں کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں جن میں نیلا پاسپورٹ عام شہریوں کیلئے، سفید رنگ کا پاسپورٹ آفیشلز کیلئے اور لال رنگ کا پاسپورٹ صرف ڈپلومیٹس کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔پاکستان میں بھی نیلاپاسپورٹ حکومتی عہدیداروں کوجاری کیاجاتاہے جبکہ عام شہریوں کوسبزرنگ کے پاسپورٹس ہی جاری کئے جاتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…