منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے کس ملک میں2 ارب سال پرانا پانی کا ذخیرہ دریافت کرلیا؟

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو (آئی این پی )سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے قدیم پانی کا ذخیرہ دریافت کرلیا جو 2 ارب سال پرانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے علاقے اونٹاریو کے قریب کڈ مائن میں پانی کا یہ ذخیرہ 2013 میں دریافت ہوا تھا اور اس وقت اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ ڈیڑھ ارب سال پرانا ہے، مگر اب اس جگہ کی گہرائی میں چھان بین کے بعد انکشاف ہوا کہ اس سے بھی زیادہ ذخیرہ زیرزمین موجود ہے۔
2013 میں اس قدیم ترین ذخیرے کی دریافت کے وقت اس جگہ کی گہرائی 2.4 کلومیٹر زیر زمین سرنگ میں تھی مگر اس سرنگ کی انتہائی گہرائی 3.1 کلو میٹر ہے جو کہ دنیا کی سب سے گہری دھاتی سرنگ بھی ہے۔اسے ٹورنٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا اور ان کے بقول ‘2013 میں ہم جاننا چاہتے تھے کہ یہ اتنا قدیم پانی کتنی گہرائی تک موجود ہے، اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ گہرائی میں گئے، ہمیں اس چیز سے بھی فائدہ ہوا کہ کان کنی کا عمل زمین کی گہرائی میں مسلسل آگے بڑھ رہا تھا۔
اب نئی دریافت زمین سے 3 کلو میٹر گہرائی میں ہوئی اور ماہرین کے مطابق اس کی مقدار توقعات سے بھی زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ پانی بہت کم مقدار میں ہوگا جو کہ کسی چٹان میں پھنسا رہ گیا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ فی منٹ کئی لیٹر کی مقدار سے بہہ رہا ہے اور اس کا حجم کسی کی توقعات سے بھی زیادہ ہے۔زیرزمین پانی عام طور پر سطح پر موجود پانی کے مقابلے میں کم رفتار میں بہتا ہے، مگر یہ ذخیرہ دو لیٹر فی منٹ کی رفتار سے بہہ رہا ہے۔پانی میں موجود اجزا کے تجزیے سے محققین نے یہ دریافت کیا کہ یہ کم از کم 2 ارب سال پرانا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…