اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

امریکا میں ایک بچی کی دو بار پیدائش کا حیران کن اورانوکھا تجربہ دنیا ششدر، مفصل رپورٹ سامنے آگئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈاکٹر زنے ایک ہی بچی کی دوبار پیدائش کو یقینی بنانے کا انوکھا اورحیران کن تجربہ کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حاملہ امریکی خاتون مارگریٹ پویمر نے حمل کے 16 ویں ہفتے اپنا طبی معائنہ کرانے کے ساتھ ساتھ پیٹ میں موجود بچے کا الٹرا ساؤنڈ کرایا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں موجود بچی ’ٹیومر‘ کا شکار ہے۔ بچی کی جان تبھی بچ سکتی ہے کہ اگر اسے اس پھوڑے سے نجات دلائی جائے اور ایسا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بچی ماں کے بطن سے باہر نہیں آجاتی۔مقامی اخبارات کیمطابق مارگریٹ پویمر نے بتایا کہ بیشتر معالجین نے اسے اسقاط حمل کا مشورہ دیا مگر ریاست ٹکساس کے چلڈرن ڈاکٹر ڈاریل کاس نے تجویز دی کہ سرجری کے ذریعے بچی کو باہر نکال کر اس کے جسم میں موجود ٹیومر کی سرجری کی جائے۔ اگلے مرحلے میں سات سال کی عمر سے پہلے اس کی ایک سرجری مزید بھی کی جائے گی۔پویمر نے بتایا کہ اس نے اسقاط حمل کے بجائے سرجری کے ذریعے بچی کے علاج کا فیصلہ کیا۔ اگر وہ بروقت فیصلہ نہ کرپاتے تو بچی ایک یا دو دن میں فوت ہوجاتی۔انہوں نے بتایا کہ حمل کے 23 ویں ہفتے آپریشن کے ذریعے بچی ماں کے پیٹ سے نکالی گئی اور اس کے جسم میں موجود ورم نکال دیا گیا۔ اس کے بعد بچی کو دوبارہ ماں کے پیٹ میں رکھ دیا گیا اور 36 ہفتوں کے بعد دوبارہ قدرتی طریقے سے پیدا ہوئی۔حال ہی میں جنم لینے والی اس منفرد بچی کو فی الحال ڈاکٹروں کی زیرنگرانی اسپتال میں رکھا گیا تاہے تاہم وہ صحت مند اور مکمل طور پر تندرست ہے۔ پیدائش کے ایک ہفتے بعد اس کی ایک معمولی سرجری دوبارہ کی گئی ہے اس کے جسم میں موجود ٹیومر کومکمل طورپر ختم کردیا گیا ہے۔ نومولودہ کا نام لینلی رکھا گیا ہے۔ اس کے والدین کو حال ہی میں جمعہ کے روز بیٹی کا وزن کراتے دیکھا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…