میکسیکوسٹی(این این آئی)میکسیکو کے پہاڑ میں دنیا کا سب سے بڑا اہرام چھپا ہوا ہے جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب ابتدائی دور کے آبادکاروں نے پہاڑ کی چوٹی پر چرچ تعمیر کیا ۔ ان آبادکاروں کو معلوم نہیں تھا کہ پہاڑ کے نیچے ’’چھولولو کا عظیم اہرام ‘‘ دفن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو میں ایک چھوٹی سی عمارت چھولولو کے عظیم ایزٹیک شہر میں دغا اور فتوحات کی پرتشدد تاریخ بتاتی ہے لیکن سیکڑوں سالوں تک اس عمارت کے فرش تلے ایک راز پوشیدہ رہا۔گھاس، درخت اور مٹی کے نیچے چھپے ’’چھولولو کے عظیم اہرام‘‘ کو زمین پر تعمیر کی گئی سب سے بڑی یادگار تصور کیا گیا ہے جس کی بنیاد ’’جیزا کے عظیم اہرام‘‘ یعنی اہرام مصر کی جسامت سے چار گنا زیادہ بڑی ہے۔ہسپانوی فاتح ’ہرنان کارٹیز‘ اور اس کے ساتھیوں نے میکسیکو شہر میں داخل ہوکر دس فیصد آبادی کا قتل عام کیا اور اپنی فتح کی علامت کے طور پر ایک بہت بڑے پہاڑ کی چوٹی پر چھوٹا سا چرچ تعمیر کیا۔چھولولا، دارالحکومت میکسیکو ٹینوچ ٹٹلان کے قریب واقع ہے اور ایزٹیک سلطنت میں اہم ترین شہروں میں سے ایک تھا۔ یہ تقریباً ایک لاکھ لوگوں کا شہر تھا اور اپنے مصروف بازاروں اور اچھی تجارت کیلئے جانا جاتا تھا۔
اس شہر کو ناقابل یقین حد تک مقدس سمجھا جاتا تھا اور لوگوں نے سال کے ہر دن کیلئے ایک مقدس اہرام تعمیر کیا تھا۔جب ہسپانوی فوج کا سربراہ ’کارٹیز‘ اور اس کے ساتھی 12 اکتوبر 1519 کو چھولولا آئے تو انہوں نے گلیوں پر دھاوا بول دیا، مذہبی خزانوں کو لوٹ لیا، مقدس اہراموں کو آگ لگادی اور چند ہی گھنٹوں میں تین ہزار لوگوں کو قتل کردیا، اگرچہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ 30 ہزار کے قریب لوگوں کو قتل کیا گیا تھا۔جب ہسپانوی لوگ اس شہر میں بس گئے جو اس وقت میکسیکو شہر کا حصہ ہے تو انہوں نے بہت سی عمارتیں تعمیر کیں اور اس وقت سال کے ہر دن کیلئے ایک چرچ ہے۔ آخر میں چھولولا کے عظیم اہرام کی چوٹی پر ایک چرچ تعمیر کیا گیا۔چھولولا کا یہ عظیم اہرام آج کے جدید میکسیکو شہر کے چوتھے سب سے بڑے شہر ’پویبلا‘ کے باہر واقع ہے۔ یہ 450 میٹر چوڑا اور 66 میٹر لمبا ہے اور اس کا موازنہ نو اولمپک سائز کے سوئمنگ پولز کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ناصرف اس کی ساخت اس سیارے پر سب سے بڑا اہرام ہے بلکہ یہ آج تک کی تعمیر کی گئی سب سے بڑی یادگار بھی ہے۔مقامی افراد اس بہت بڑی تعمیر کو ’انسان ساختہ پہاڑ‘ کہتے ہیں اور چونکہ اس کی چوٹی پر ایک چرچ تعمیر کیا گیا تھا، اسلئے شمالی امریکا میں یہ سب سے پرانی مقبوضہ عمارت بھی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب کارٹیز چھولولا آیا تو یہ اہرام پہلے ہی ہزاروں سال پرانا ہوچکا تھا اور مکمل طور پر پودوں میں گھر چکا تھا۔لیکن بعض لیجنڈز کا کہنا تھا کہ یہ عظیم اہرام چھولولا کے لوگوں کیلئے اتنا مقدس تھا کہ انہوں نے اسے ہسپانوی فاتحین سے چھپانے کیلئے مٹی سے ڈھانپ دیا۔
دنیا کا سب سے بڑا اہرام دریافت،کس ملک میں دریافت ہوا؟جانئے
26
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں