اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی وہ فوج جہاں پینگوئن کے پاس بریگیڈیئر کا عہد ہ ہے، پینگوئن کا شجرہ نصب اور طبیعت کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کتوں کی فوج میں بھرتی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ناروے نے اپنی فوج میں پینگوئن کو بریگیڈیئر کا عہدہ دے کر سب کو حیران کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی حکومت کی جانب سے کنگز نسل سے تعلق رکھنے والے پینگوئن نلز اولیو کو بریگیڈیئر کا عہدہ دیا گیا ہے، ناروے کی فوج کی جانب سے بریگیدیئر کا عہدہ ملنے کے بعد نلز اولیو کو سلامی بھی پیش کی گئی۔پینگوئن نلز اولیو 1973 سے ناروے کی فوج کا حصہ ہیں اور ان کا شجرہ نسب بھی بہت شاندار ہے، بریگیڈیئر صاحب پینگوئنز کی کنگز نسل سے تعلق رکھتے ہیں یعنی فوجی عہدے کے ساتھ ان کی طبعیت بھی شاہانہ ہے۔
1973 میں اس پینگوئن کو ناروے کے کنگز گارڈ کا حصہ بنایا گیا تھا اور اس کا نام ایک لیفٹیننٹ نلز اور ناروے کے بادشاہ اولیو فائیو کے نام پر نلز اولیو رکھا گیا۔ 2008 میں ناروے حکومت کی جانب سے نلز اولیو کو سر کا خطاب دیا گیا۔سر نلز اولیو اسکاٹ لینڈ کے چڑیا گھر میں رہتے ہیں جہاں ان کا 4 فٹ کا کانسی کا مجسمہ بھی نصب ہے، ناروے کے شاہی گارڈ کا دستہ جب بھی انہیں ملنے آتا ہے تو ان کی پروموشن ہو جاتی ہے۔ سر نلز اولیو بریگیڈئر بننے سے پہلے شاہی گارڈز کے کرنل انچیف بھی رہ چکے ہیں، سرنلز اولیو نے ثابت کر دیا ہے کہ پینگوئن بھی بڑے بڑے کام کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…