اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

محبت مجبوریوں کی محتاج نہیں ہوتی ،ایک ایسا شخص جس نے اللہ اور قرآن کی محبت میں انتہاء کر دی

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں جسمانی معذوری کے باوجود قرآن پاک حفیظ کرنے والا شہری انتقال کرگیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق نے قرآن کریم کے صفحات کو اپنے دانتوں سے پلٹ کر معذوری کے ساتھ بھرپور جنگ کی اور اللہ کی کتاب کا حفظ مکمل کیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنان نے اس سعودی نوجوان کی تصویر کو پھیلا دیا جو اپنے عضلاتی لاغر پن کے باوجود بھی پورا قرآن کریم حفظ کرنے میں کامیاب رہا۔طارق الوداعی کی ایک تصویر میں وہ قرآن کریم کے صفحات پلٹنے کے لیے اپنے دانتوں کا استعمال کر رہا ہے تاکہ قرآن کی تلاوت اور حفظ کر سکے۔ اس منظر نے ٹوئیٹر کے صارفین کو بے حد متاثر کیا جنہوں نے باور کرایا ہے کہ طارق قوت ارادی اور حالات کو چیلنج کرنے کے حوالے سے ایک نمونہ ہے۔طارق عضلاتی لاغرپن اور ریڑھ کی ہڈی میں خم کا شکار تھا۔ وہ اپنے پیٹ اور سینے کے بل سوتا تھا۔ اپنے دانتوں کے ذریعے پیتا تھا اور زمین سے تھوڑی بلند جگہ پر اپنے منہ سے کھایا کرتا تھا۔ وہ موبائل کا استعمال کرتا تھا اور اپنی ناک اور زبان سے کی بورڈ کو دبا کر سوشل میڈیا سے بھی مستفید ہوتا تھا۔ وہ کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت رکھتا تھا اور علما دین سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔ اس کے پاس مملکت کے بعض علما کے سرٹفکیٹ بھی تھے۔ طارق الوداعی کی خواہش تھی کہ وہ قرآن کریم کا معلم بنے۔‎



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…