جیکب آباد(نیوزڈیسک )جیکب آباد کے شہری عید پر بلوچی چپل پہننا پسند کر تے ہیں۔ جیکب آباد سندھ بلوچستان کے سنگم پرواقع ہے اس لئے بلوچستان کی ثقافت کا اثر سندھ کے اِس شہر پر بھی پڑا ہے۔ اسی لئے بلوچوں کی مقبول چپل، عید کے دن جیکب آباد کے لوگ بھی پہننا پسند کرتے ہیں۔ بلوچی چپل چمڑے اور ٹائر سے تیار کی جاتی ہے۔ نوریزی، کابلی اور سادہ سمیت اس چپل کی کئی اقسام ہیں جن پرمختلف دھاگوں سے خوبصورت ڈیزائن بنائے جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے مواقع پروہ بلوچی چپل ہی پہننا پسند کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بلوچی چپل کی قیمت پر بھی بہت زیادہ اثر ڈالا ہے اور گذشتہ سال100روپے میں فروخت ہونے والی چپل کی قیمت اس سال 1500سے 2000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے چپل کی قیمت بڑھی جس کی وجہ سے اس کی فروخت کم ہونے لگی ہے۔ مہنگائی نے بڑا اثر ڈالا ہے،مہنگائی کی وجہ سے بلوچی چپل کی خریداری بھی متاثرہوئی ہے۔ خوبصورت اور دیدہ زیب بلوچی چپل ہر لباس پرجچتی ہے۔ اپنی پائیداری کی وجہ سے یہ بر خاس و عام کو بہت پسند ہے۔ جیکب آبادمیں عید پر زیادہ تر افراد بلوچی چپل ہی پہنے نظرآتے ہیں۔