نایاب جانور دریافت کہاں ہوا ؟ جانئے
4
جولائی 2016
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روس کے علاقے Krasnouralskٹاؤن میں مینڈک کی نایاب قسم دریافت کی گئی جس کے اندرونی اعضاے نمایاں ہیں۔ محققین کے مطابق روس کے تیومن اوبلاسٹ خطے سے ملنے والے شفاف جلد کے حامل ساٹھ مینڈکوں کا ڈھانچہ اس قدر واضح ہے کہ مینڈکوں کے تمام اعضاء یہاں تک کہ دھڑکتا ہوا دل بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یورل(Ural) فیڈرل ڈسٹرکٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نایاب مینڈک جلد میں رنگت یعنی (پگمنٹ)غائب ہونے کی وجہ سے شیشے جیسے ٹرانسپیرنٹ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے پیٹ کے آرپار دل سمیت تمام اندرونی اعضاء نظرآتے ہیں ، جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں