اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی ملک کیلئے ایک نیا چیلنج!ماضی کا چرچ، موجودہ عجائب گھر، مسجد میں تبدیل ہو سکے گایا نہیں؟

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک شہر استنبول میں واقع حاجیہ صوفیہ پر شدید تنازعہ پایا جاتا ہے۔ آج کل اس میں علی الصبح قرآن کی تلاوت ہوتی ہے۔ کیا ماضی کے اس چرچ اور موجودہ عجائب گھر کو پھر سے مسجد بنا دیا جائے گا؟حاجیہ صوفیہ(آیا صوفیہ) میں ایک امام قرآن کی تلاوت کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ ’’شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔‘‘ قرآن کی تلاوت کوئی نئی چیز نہیں ہے لیکن یہ تلاوت کسی مسجد کی بجائے سرکاری طور پر ایک عجائب گھر میں کی جا رہی ہے۔ اس عجائب گھر کا نام حاجیہ صوفیہ ہے اور اسے مختلف مذاہب کے ایک مشترکہ مقدس مقام کی حیثیت حاصل ہے۔یہ عجائب گھر طرز تعمیر کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ ماضی مین کونسٹانینوپل یا قسطنطنیہ (موجودہ استنبول) میں رہنے والے رومی شہنشاہ جسٹینیان نے 532ء میں ایک شاندار کلیسا کی تعمیر کا حکم دیا۔ وہ ایک ایسا چرچ دیکھنا چاہتے ہیں، جیسا کہ ’حضرتِ آدم کے دور کے بعد سے نہ بنا ہو اور نہ ہی بعد میں تعمیر کیا جا سکے‘۔ اس حکم نامے کے 15 برس بعد ہی اس گرجا گھر کے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح عمل میں آ گیا۔ تقریباً ایک ہزاریے تک یہ مسیحی دنیا کا سب سے بڑا کلیسا تھا۔1453ء میں کونسٹانینوپول (قسطنطنیہ) پر بازنطینی حکمرانی ختم ہو گئی۔ عثمانی دور کا آغاز ہوا اور سلطان محمد دوئم نے شہر پر قبضہ کرنے کے بعد حاجیہ صوفیہ کو ایک مسجد میں تبدیل کر دیا۔ صلیب کی جگہ ہلال نے لے لی اور مینار بھی تعمیر کیے گئے۔اس کے بعد تاریخ کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا اور جدید ترکی کے بانی مصطفٰی کمال اتا ترک نے 1934ء میں حاجیہ صوفیہ کو ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا۔ پھر اس کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا گیا اور بازنطینی دور کے وہ نقش و نگار بھی پھر سے بحال کر دیے گئے، جنہیں عثمانی دور میں چھْپا دیا گیا تھا۔ اس بات کا بھی خاص خیال رکھا گیا کہ عثمانی دور میں اس عمارت میں کیے گئے اضافے بھی برقرار رہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ تمام مذاہب کا مشترکہ ثقافتی ورثہ ہے۔ اب ناقدین کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی برسر اقتدار جماعت ترکی اس علامت کو ایک مسجد میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ برس ایک نمائش کے آغاز پر اس عمارت میں 85 برس بعد پہلی مرتبہ قرآن کی تلاوت کی گئی تھی۔ناقدین کے مطابق اس مرتبہ رمضان میں ترک حکام اس سے بھی ایک قدم آگے گئے ہیں۔ ملکی مذہبی چینل دیانت ہر روز ایسی نشریات دکھا رہا ہے، جس میں ملک کا ایک مشہور عالم اس عمارت میں تلاوت کرتا ہے۔سرکاری سطح پر حاجیہ صوفیہ میں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سن 2006ء میں اْس وقت کے پاپائے روم بینیڈکٹ شانز دہم نے بھی حاجیہ صوفیہ کے دورے کے دوران اس حکم کی پابندی کی تھی۔لیکن اناطولیہ کے مسلمان نوجوان اسے دوبارہ مسجد میں بدلنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے 15 ملین سے زائد دستخط بھی اکھٹے کر رکھے ہیں۔دوسری جانب قدامت پسند مسیحی بھی حاجیہ صوفیہ کی ملکیت کے حوالے سے دعوے کر رہے ہیں۔ ان کا ایک طویل عرصے سے مطالبہ ہے کہ حاجیہ صوفیہ کو مسیحی عبادات کے لیے دوبارہ سے کھولا جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…