اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج مورخہ 21 جون بروز منگل سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے‘ رپورٹ کے مطابق بر اعظم یورپ میں واقع ملک ناروے کے شمالی علاقوں میں سورج غروب ہی نہیں ہوگا۔ماہرین فلکیات و موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا‘کل (بدھ) سے راتیں طویل اور دن چھوٹے ہونے شروع ہو جائیں گے۔ماہر ین کے مطابق زمین کا جھکاؤ جون کی21 تاریخ کو سورج کی طرف زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دن چودہ گھنٹے تک روشن رہتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرما کی شدت ان دنوں بھی بر قرار رہے گی‘دلچسپ امر یہ کہ انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔
طویل ترین دن ‘ مختصر ترین رات کس ملک میں سورج غروب نہیں ہوگا؟ جانئے
21
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں