واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں ایک عورت نے اپنے ہاتھوں سے پہاڑی شیر کا منہ کھول کر اپنے پانچ سالہ بچے کو آزاد کروایا۔حکام کے مطابق بچہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس کی ماں کو چیخوں کی آواز آئی۔ وہ دوڑ کر باہر آئی تو دیکھا کہ شیر اس کے بچے کے اوپر کھڑا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو سر، گردن اور چہرے پر زخم آئے ہیں تاہم اس کی حالت بہتر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آبادی میں آنے والے دو شیروں کو مارا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اس عورت نے اپنے ہاتھوں سے شیر کا جبڑا کھولا اور دائیاں ہاتھ اس کے منہ میں ڈال کر اپنے بچے کا سر آزاد کروایا۔اس کے ہاتھوں پر اور ٹانگوں پر بھی زحم آئے ہیں جبکہ لگ بھگ دو سال کر عمر کا یہ شیر وہاں سے فرار ہو گیا۔جنگلی حیات کے حکام کے مطابق اس گھر کے قریب ایک نوجوان شیر کو مارا گیا ہے جبکہ چند گھنٹوں بعد ہی وہاں ایک دوسرا شیر بھی آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کولوراڈو میں 4500 پہاڑی شیر ہیں اور آبادی میں ان کا نظر آنا بڑھتا جا رہا ہے۔آخری مرتبہ 2015 میں شیر نے ایک آدمی پر حملہ کیا تھا جب مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔
ماں اپنے بچے کو بچانے کیلئے شیرسے لڑ پڑی پھر کیا ہوا جان کر آپ بھی حیران رہ جا ئینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری















































