ہوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کالج میں گزشتہ 8 سال تک صفائی کرنے والے شخص نے اسی ادارے سے انجینئرنگ میں گریجویشن کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہری مائیکل ووڈریئل نے وورکیسٹر پولی ٹیکنک کالج میں 8 برس تک کچرا اٹھانے، بلیک بورڈ صاف کرنے اور قالینوں پر ویکیوم چلانے کا کام کیا لیکن گزشتہ ماہ اسی ہاتھوں نے اس کالج کا ایک اہم اعزاز حاصل کیا جو انجینیئرنگ ڈگری تھی۔2008 سے قبل مائیکل ووڈریئل ایک کامیاب ٹھیکیدار تھا لیکن اچانک مالی مشکلات آڑے آتی گئیں اور اس کا کاروبار ختم ہوگیا اور وہ مکمل طور پر دیوالیہ ہوگیا جس کے بعد وہ نوکری کے لیے کوشش کرتا رہا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم اس نے کالج میں ملازمت اختیار کی جہاں وہ صفائی کا کام کرتے رہا، مائیکل کو کالج میں مفت تعلیم کی پیشکش کی گئی جسے اس نے قبول کیا اور رات کو صفائی کے بعد دن میں پڑھائی کرتا۔مائیکل نے مسلسل محں ت کے ساتھ تعلیم حاصل کی جس سے وہ کالج میں مشہور ہوگیا اور اس نے تمام سیمسٹر میں امتیازی نمبروں سے کامیابی بھی حاصل کی جس کے بعد 14 مئی 2016 کو 8 سال کی محنت کے بعد اسے اسٹیج پر بلاکر انجینیئرنگ کی ڈگری عطا کی گئی۔