ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں وحشی ریچھ کے حملے میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نے جنگل میں عوام کے جانے پر پابندی عائد کر دی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شمالی شہر کازونو میں ایک وحشی ریچھ نے 3 ہفتوں کے دوران چار افراد کو ہلاک کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مذکورہ حملوں کے بعد حکام نے جنگلی علاقے میں عوام کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ وزارت ماحولیات کے مطابق ملک میں اپریل 2014 سے مارچ 2016 کے درمیان ریچھوں کے 168 حملوں میں 176 افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 1915 کے دوران جزیرہ ہوکائیڈو میں ایک وحشی ریچھ نے 7 افراد کو ہلاک کر ڈالا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں