ووہان (مانیٹرنگ ڈیسک)تانگیا تسائی قلعے کے کھنڈرات کو عوام کی دلچسپی کیلئے کھول دیا گیا ہے ، یہ تسائی کی تین یادگاروں میں سے ایک ہے جس کو اقوام متحدہ نے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ، یہ یاد گار چین کے مرکزی صوبے ہوبائی کی ژیان فینگ کاؤنٹی میں سو ہیکٹر رقبے پر واقع ہے ، یہ قلعہ یوآن کی شاہی حکومت (1270-1368)میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ بعد ازاں اس کے جانشینوں نے اس کی توسیع کی ،تسائی سسٹم ایک سیاسی نظام ہے جو چین کے فیوڈل بادشاہوں نے علاقے کی نسلی اقلتیوں پر حکومت کرنے کے لئے قائم کیا تھا ، تسائی ایک قبائلی لیڈر تھا جسے مرکزی حکومت کی طرف سے شاہی افسر مقرر کیا گیا تھا ، تانگیا تسائی علاقے پر حکومت کرنے والے سربراہ کا نام کن تھا جس کا اقتدار 460برسوں میں 18نسلوں تک منتقل ہوتا رہا ، یہاں تک کہ کن(Qin ) کی شاہی حکومت (1636-1912)میں یہ شہنشاہی نظام ختم ہو گیا اور اس قلعے کو بند کر دیا گیا ، اب قدیم حکمران اور ان کے دفاتر کا زمانہ تو بیت گیا ہے لیکن ان کی یادگاروں اور مجسموں کو محفوظ کر دیا گیا ہے ۔