بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

چین میں انتہائی بلندی پر ہرن کی نایاب قسم کی دریافت

datetime 11  جون‬‮  2016 |

شننگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکام نے ہفتے کو بتایا کہ شمالی مغربی چین میں انتہائی بلندی پر ہر ن کی ایک نایاب قسم پائی گئی ہے ، دریائے لنکانگ ، یانگ ژی اور زرد کے سرچشمے کے قریب سطح سمندر سے 4000میٹر سے زائد بلند ی پر صوبہ چنگھائی میں بڑے قدو قامت کے 8ہرنوں کا ایک گروپ دیکھا گیا ہے ، ایک ماحولیاتی افسر شینگ گا نے کہا کہ یہ چنگھائی ۔تبت سطح مرتفع پر عام طورپر پائے جانیوالے سرخ ہرن سے مشابہہ ہے تا ہم اس میں کئی فرق پائے جاتے ہیں ، کئی مہینوں تک زیرمشاہدہ رکھنے کے بعد اس امر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جانور بڑے قدو قامت والے ہرن ہیں ، یہ ہرنوں کی سب سے بڑی قسم ہے جو استوائی اور نیم استوائی علاقوں میں پائی جاتی ہے ۔یہ بات بیجنگ شان شوئی کنزرویشن سینٹر کے ایک محقق ژاؤ شیان نے بتائی ہے ۔ژاؤ نے کہا کہ سرد علاقوں میں اس قدر بلندی پر بڑے قدوقامت والے ہرن پائے جانا انتہائی غیر معمولی ہے ۔ژاؤ نے کہا کہ اس دریافت سے یہ عندیہ مل سکتا ہے کہ دریائی منبعوں پر ماحول بہتر ہورہا ہے ۔ژاؤ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بھی اہم وجہ ہو سکتی ہے ، بڑے قدوقامت والے ہرن معدوم اقسام کی آئی یو سی این ریڈ لسٹ پر ’’ قابل تسخیر ‘‘ کے طورپر درج ہیں ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…