اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ماہرین کا انسان اور مچھلیوں بارے عجیب و غریب انکشاف، جان کر چونک اٹھیں گے

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)اگرچہ ہم انسانوں کو تمام مچھلیاں ایک جیسی ہی لگتی ہیں لیکن خود مچھلیاں انسان کو چہرے کی بنا پر شناخت کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں۔ امریکہ اور آسٹریلیا کے ماہرین نے آرچر فش میں ایک حیرت انگیز صلاحیت دریافت کی ہے جو اب تک کسی چھوٹی مچھلی میں دریافت ہونے والی پہلی صلاحیت ہے کہ یہ بہت درستگی کے ساتھ انسانی چہروں کو پہچان سکتی ہے جواس مچھلی کی ذہنی صلاحیت اور برین پروسیسنگ کو ظاہر کرتی ہے۔ماہرین نے اس مچھلی پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ انسانی چہروں کو پہچاننا ایک مشکل عمل ہے لیکن مچھلی جیسی مخلوق کے لیے یہ اس سے بھی مشکل ہے۔ تمام انسانوں کی 2 آنکھیں، ایک ناک اور دو کان اور ہونٹ ہوتے ہیں اور مچھلی ایک چھوٹا جانوراسے پہچان لے تو یہ ایک غیرمعمولی عمل ہوتا ہے۔آرچر فش چھوٹے کیڑوں پر اپنے منہ سے پانی کی پچکاری مار کر انہیں گرا کر کھاتی ہیں اور اسی وجہ سے یہ مشہور ہیں لیکن یہی مچھلیاں انسانی چہرے بھی شناخت کرسکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آرچر 44چہروں میں سے مخصوص چہرے کو پہچان سکتی ہے اس کے لیے مچھلی کو پانی کے ٹینک میں رکھا گیا اور اس نے تصویر پر پانی کی پچکاری مار کر اس کی شناخت کی۔تجربے میں مچھلی نے 44تصاویر میں سے مطلوبہ چہرہ 81فیصد درستگی سے شناخت کرلیا۔ ماہرین کے مطابق مچھلیوں کا دماغ سادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بعض مچھلیاں چہرے پہچان سکتی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…