بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیوب نے25برس قبل بچھڑی دوبہنوں کوملوادیا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) انائس بورڈیئر اور سمانتھا فٹرمین ہم شکل جڑواں بہنیں ہیں جنہیں ابتدائی دنوں میں ہی دو مختلف خاندانوں نے گود لے لیا تھا اور 25 سال بعد وہ یوٹیوب کے ذریعے دوبارہ مل گئی ہیں۔دونوں بہنیں ایک دوسرے سے لاعلم تھیں لیکن اس کے باوجود دونوں کے بالوں کے انداز اور پسندیدہ نیل پولش یکساں ہیں جب کہ دونوں کو ابلی ہوئی گاجریں ناپسند ہیں۔ انائس کی پرورش فرانس اور اعلی تعلیم لندن میں ہوئی، اس نے یوٹیوب پر ایک فلم کے ٹریلر میں ایک کردار کو دیکھا جو ہوبہو ان جیسی تھی۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ اس لڑکی کا نام

14

سمانتھا اور انائس کو اپنے حقیقی والدین کا معلوم نہ ہوسکا لیکن دونوں اب بہت خوش ہیں

سمانتھا ہے اور امریکہ میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہے۔ایک ماہ کی تلاش کے بعد انائس نے فیس بک پر سمانتھا کو ایک پیغام بھیجا اور دونوں کے درمیان کچھ تصاویر کا تبادلہ ہوا جس سے ان دونوں کی یکسانیت اور واضح ہوئی۔ الگ الگ برِاعظم میں رہنے کے باوجود دونوں ایک جگہ ملیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ حیرت انگیز طور پر مماثل تھا۔

15
مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ دونوں 19 نومبر1987 کو کوریا کے شہر سیﺅل میں پیدا ہوئیں اور انائس کو فرانس بھیج دیا گیا جب کہ سمانتھا کو ایک بے اولاد امریکی جوڑے کے حوالے کردیا گیا۔ بہت کوششوں کے باوجود ان کےحقیقی والدین کا پتا نہیں چل سکا لیکن دونوں بہنیں اب بہت خوش ہیں۔ ان کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم اور کئی مضامین تحریر کئے جاچکے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…