جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ترکی میں زندہ شخص مردہ قرار

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوزڈیسک) ایک 46 سالہ ترک باشندے کو حکام کی جانب سے غلطی سے مردہ قرار دے دیا گیا جس کے بعد سے وہ گزشتہ دس سال سے صرف یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ زندہ ہے۔ارضروم صوبے کے رہائشی سینان ایوکی کو مرگی کی بیماری کی تشخیص کے بعد 2003 میں قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کردیا گیا تھا۔بعد میں جب انہوں نے اپنی پینشن حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہیں پتہ چلا کہ ترکی کے سوشل سیکیورٹی فنڈ نے انہیں 2004 میں مردہ تصور کرلیا تھا۔سرکاری انتولیہ نیوز ایجنسی نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے بتایا گیا کہ میں مرچکا ہوں جبکہ میں تو زندہ ہوں۔’سینان ان دنوں اپنے آپ کو زندہ قرار دینے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے کام نہیں کر پارہے جبکہ باضابطہ طور پر ان کا وجود نہ ہونا بھی ان کو کام نہ ملنے کی ایک وجہ ہے۔ان کے مقامی علاقے میں ‘مردہ سینان’ کے نام سے مشہور شخص گزشتہ ایک سال سے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی امداد سے اپنا گزر بسر کررہے ہیں۔دس سال تک قانونی جنگ کے بعد سینان آخرکار حکام کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ وہ زندہ ہیں تاہم انہیں ابھی بھی ان سالوں میں جمع ہوئی تنخواہ کی فراہمی اور معذوری کے وظائف ملنے میں انہیں دشواری کا سامنا ہے۔انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے اب کیا کرنا پڑے گا؟ میں نے ثابت کردیا ہے کہ میں زندہ ہوں کیا اب میں اپنا ہاتھ یا پیر کاٹ کر بتاں کہ میں معذور ہوں؟’



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…