جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

برازیلین ڈاکٹر نے طویل العمری کا ٹیسٹ تیار کر لیا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک ) اگر تو آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی کتنی لمبی ہوسکتی ہے تو پہلے بیٹھیں اور پھر کھڑے ہو ں اور اس عمل کو دوہرائیں مگر ہاتھوں کا استعمال نہ کریں۔یہ دلچسپ دعوی ایک برازیلین ڈاکٹر نے اپنی تحقیق میں کیا ہے۔تحقیق کے مطابق اکثر درمیانی عمر کے افراد کو عام جسمانی حرکات جیسے فرش پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی طاقت میں کمی اور توازن بگڑنے لگتا ہے جس سے خطرناک طور پر گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے برازیلین ڈاکٹر کلاڈیو گل ارایوجو نے بیٹھنے اور کھڑے ہونے والا ٹیسٹ تیار کیا جس سے کسی فرد کی جسمانی مضبوطی، لچکداری اور طویل العمری کا تعین کیا جاسکتا ہے۔اس ٹیسٹ میں آپ پہلے ننگے پا254133ں کسی کھلی جگہ پر کھڑے ہو جائیں۔خود کو فرش پر بیٹھنے کی پوزیشن میں لائیں اور اپنے ہاتھ، گھٹنے، کہنیاں یا اپنی ٹانگوں کی اطراف کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔آب دوبارہ کھڑا ہونے کی کوشش کریں اور اس بار بھی اوپر دیئے گئے اعضا کی مدد نہ لیں۔اگر تو آپ بغیر اعضا کا استعمال کیے بیٹھنے اور کھڑے ہونے اور توازن بحال رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں تو آپ کو 10 پوائنٹس مل جاتے ہیں تاہم ہاتھ، گھٹنے یا کہنیوں کے استعمال پر ہر بار آدھا پوائنٹ کٹ جاتا ہے۔آخر میں اپنے پوائنٹس کا تعین کریں اور اگر آپ کا اسکور 8 سے کم ہے تو تحقیق کے مطابق اس بات کا دوگنا امکان ہے کہ اگلے 6 برس میں آپ شدید طور پر بیمار یا اس دنیا سے ہی چلے جائیں گے جبکہ 3 یا اس سے بھی کم پوائنٹس حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…