پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحرالکاہل کو تیر کے عبور کرنے کا چیلنج فرانسیسی نڑاد امریکی نے قبول کر لیا

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحرالکاہل کو تیر کے عبور کرنے کا چیلنج فرانسیسی نڑاد امریکی نے قبول کر لیا ہے۔دنیا میں سر پھروں کی کمی نہیںجو ایڈونچر کے لیئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور ایک ایسا ہی سرپھرادنیا کے سب سے بڑے سمندر یعنی بحرالکاہل کو تیر کر عبور کرنا چاہتا ہےاور اس سر پھرے کا نام ہے۔ ” بین”جو فرانسی نڑاد امریکی شہری ہے،وہ اس سے پہلے یعنی 1998 میں بحراوقیانوس بھی تیر کر عبور کرچکاہے، جس کے دوران اس نے 6000 کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا۔مگربحرالکاہل کو عبور کرنا اتنا آسان نہیں۔ نقشے کی مدد سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بین جاپان کے شہر ٹوکیو سے اپنے سفر کا آغاز کرنا چاہتے ہیںجس کا اختتام وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر کرینگے۔یہ سفر 8851 کلومیٹر طویل ہے اور اسے طے کرنے میں انہیں 6 مہینے لگ سکتے ہیں۔بین بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لیئے 8گھنٹے تیراکی کرنے اور صرف فلپرز اور اسنورکل استعمال کرنے کا اراردہ رکھتے ہیں جبکہ بقایا وقت یعنی 16 گھنٹے وہ اپنی بوٹ میں آرا م کرینگے۔مگر سفر کی طوالت ہی اس چیلنج کو خطرناک نہیں بناتی اس سمندر میں دوسرے بھی ایسے خطرےہیں جن کا سامنا بین کو کرنا پڑیگا۔جس میں سے زیادہ خطرہ گریٹ وائٹ شارک کی موجودگی ہے۔مگر خوش قسمتی سے انہوں نے اپنی بوٹ میں شارکس کو بھگانے کےلیئے الیکٹرومیگنیٹگ سینسر لگائے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بحرالکاہل میںکئی مقامات پرسمندر کا پانی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچتا ہے۔اس سے بچنے کے لیے بھی وہ خصوصی طور پر بنائے گئے چار سوئمنگ سوٹ ساتھ رکھیں گے۔بین نے تو حفاظتی اقدامات کرلئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کب اس ایڈونچر کا آغا کرینگے اور ایک نیا رکارڈ بنائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…