بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میاں بیوی کی ایک ساتھ مرنے کی خواہش پوری ہوگئی

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکی ریاست سنتیاگو میں رہائش پزیر 96 سالہ خاتون جینٹ ٹوزکو اور ان کے 95 سالہ شوہر الیگزینڈر ٹوزکو نے موت سے قبل انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کی آغوش میں یا ہاتھ تھام کر موت کو خوش آمدید کہیں گے۔ 75 سال تک دونوں نے خوشگوار زندگی گزاری لیکن چند ماہ قبل شوہر کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ چلنے پھرنے سے ہی قاصر ہوگئے۔ 17 جون کو ان کا انتقال ہوا تو ان کی بیٹی ایمی ٹوزکو نے اپنی والدہ کو ان کے شوہر کے انتقال سے آگاہ کیا تو وہ نیم غنودگی میں اپنے شوہر کی لاش سے لپٹ گئیں اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی جلد ہی وہاں آرہی ہوں اور چند گھنٹوں بعد وہ بھی اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں، ان کے قریب موجود نرس نے کہا کہ خاتون نے مرتے ہوئے اپنے شوہر کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔
جینٹ ٹوزکو اور الیگزینڈر ٹوزکو کے درمیان بچپن میں ہی الفت کا ایک معصوم جذبہ پروان چڑھا اور ان دونوں کے خاندان پولینڈ سے نقل مکانی کرکے امریکا آئے تھے۔ موت سے کچھ لمحے قبل خاتون نے اپنے بچوں کو بار بار کہا کہ آج 29 جون ہے جب کہ تاریخ یہ نہیں تھی لیکن 29 جون کو ان کی شادی کی سالگرہ تھی جو انہیں کئی بار یاد آرہی تھی۔ اس پر تمام بچوں پوتیوں اور نواسیوں نے ان کا دل رکھنے کے لیے تاریخ کی تصدیق کردی اور مبارک باد دی تاہم خاتون کو مرنے سے قبل یاد تھا کہ ان کی شادی کو 75 برس ہوچکے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…