منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

آنکھوں کو لبھانے والی کیوں لکھا،بھارتی بیوروکریٹ کا مشہور رسالے آئوٹ لک پر مقدمہ

datetime 3  جولائی  2015 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی ایک بیوروکریٹ نے مشہور رسالے آٹ لک پر ان کو آنکھوں کو لبھانے والی (eye candy) سرکاری ملازم کہنے پر مقدمہ کر دیا ہے۔اس رسالے نے سرکاری ملازم سمیتا سابھرول کا ایک کارٹون بھی چھاپا ہے جس میں وہ ماڈلنگ کر رہی ہیں اور ان کے سیاستدان ان کو ہوس بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔سمیتا سابھرول تلنگانا ریاست کے وزیر اعلی کے دفتر میں کام کرتی ہیں۔انھوں نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رسالے کی جانب سے آنکھوں کو لبھانے والی کے طور پر پیش کرنا جنسی تعصب ہے۔دوسری جانب آٹ لک میگزین نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کو ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا۔میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں سمیتا کا نام لیے بغیر لکھا ہے: وہ دلکش ساڑھیاں پہنتی ہیں اور اجلاسوں کے دوران آنکھوں کو لبھاتی ہیں۔ اس رسالے نے مزید لکھا ہے کہ ان کی قابلیت ایک راز ہے اور ان کا کام ایک معمہ ہے۔سمیتا کا کہنا ہے کہ رسالے میں چھپنے والا کارٹون ان کی جانب سے حیدرآباد میں ایک فیشن شو میں حصہ لینے کے موقعے پر لیا گیا تھا۔سمیتا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: جس بات سے مجھے تکلیف ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ رسالے میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ایک عورت اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کریئر میں ترقی کر سکتی ہے۔ یہ ان تمام خواتین کے حوصلے پست کرتا ہے جو اپنا کریئر بنانے کے لیے اپنے گھروں سے باہر قدم رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آٹ لک میگزین کا رویہ جنسی تعصب پر مبنی ہے جس سے انھیں تکلیف ہوئی ہے اور میگزین ان سے معافی مانگے۔سرکاری ملازمت کرتے ہوئے 14 سال ہو گئے ہیں اور خوبصورت ہونے پر کبھی بھی تعصب کا شکار نہیں ہوئی اور نہ ہی نیچی دکھائی گئی ہوں۔ لیکن اب جب میں پہلی خاتون بن گئی ہوں جس کی تقرری وزیر اعلی کے دفتر میں ہوئی ہے تو اس کا مجھے سامنا کرنا پر رہا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…