لندن (نیوزڈیسک)شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے ’سولر امپلس‘ نے تاریخ کی سب سے لمبی بلا تاخیر پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ہوا بازی کی تاریخ کی طویل ترین سولو فلائٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اس کے علاوہ، شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والی کسی شے کا یہ سب سے لمبا سفر بن گیا ہے۔دنیا کے گرد چکر لگانے کا عزم رکھنے والے اس طیارے نے یہ ریکارڈ 76 گھنٹوں کی پرواز کے بعد حاصل کیا۔’سولر امپلس‘ کے پائلٹ آنذرے بوشبرگ بحرالکاہل کو عبور کرنے کی کوشش میں اچھی پیش رفت کر رہے ہیں لیکن آگے کے موسمی حالت غیر یقینی ہیں۔سولر امپلس کو اپنی پرواز مکمل کرنے کے لیےخاص موسمی حالات کی ضرورت ہے جن میں سورج کی موجودگی اور دس ناٹ سے کم ہوائی رفتار لازمی ہے۔اگر نیچے اترنے کے مرحلے کے دوران زمین کے قریب ہوا کی رفتار تیز ہو گئی تو بورشبرگ کو غیر یقینی مدت تک پرواز جاری رکھنی ہو گی۔ تاہم اس وقت تک انھیں نیند کے بغیر 120 گھنٹوں سے زیادہ ہو چکے ہوں گے۔نیند کے فقدان کے باوجود اس وقت وہ اچھے مزاج میں بتائے جاتے ہیں۔بورشبرگ کہتے ہیں کے یہ ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ ان کا مقصد دنیا کے مختلف حصوں میں دوبارہ قابل استعمال توانائی کا پیغام پہنچانا ہے۔سولر امپلس کے پروں میں 17000 سے زیادہ فوٹو ولیکٹک سیل نصب ہیں جو سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ سولر امپلس کا مقصد محض ہوا بازی کے نئے طریقے تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد شمسی توانائی کے مختلف استعمال بیان کرنا ہے۔سولر امپلس کے پروں میں 17000 سے زیادہ فوٹو ولیکٹک سیل نصب ہیں جو سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔دن کے وقت سورج کی کرنیں اس کے انجن کو براہ راست توانائی فراہم کرتی ہیں جبکہ رات میں دن کے وقت انہی شعاعوں سے چارج کی گئی لیتھیم کی بیٹریز اس کی پرواز کو جاری رکھتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں