بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پیرس، پاک فضائیہ کے ’ٹام کروز‘ نے دنیا میں دھوم مچا دی

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)ہالی وڈ فلموں کے شوقین ٹام کروز کو کیسے بھول سکتے ہیں جن کی فلم ”مشن امپوسیبل“ نے ایک طویل عرصے تک سینما گھروں اور فلم بینوں کے دلوں پر حکمرانی کی. لیکن ٹام کروز کی ہی جیسی خدو خال کے حامل پاک فضائیہ کے افسر نے بھی حال ہی میں دھوم مچا دی. فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ایئر شو میں جہاں جے ایف تھنڈر نے شاندار کرتب سے دھوم مچائی وہیں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ اسکوارڈن لیڈر یاسر کے سوشل میڈیا کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پران کی تصویر نے لوگوں کو حیران اور پریشان کردیا کہ یہ ٹام کروز ہیں یا ان جیسا کوئی اور۔ اس ٹویٹ میں اسکوارڈن لیڈر یاسر پیرس ایئر شو میں شریک اٹلی میں پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جے ایف تھنڈر 17 کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں، کالے رنگ کا چمشہ لگائے اور پاک فضائیہ کے یونیفارم میں ملبوس ہو کر بریفنگ دیتے یاسر فلم ”ٹاپ گن“ میں کھڑے ٹام کروز کی طرح دکھائی دے رہے ہیں.یاسر کی اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھنے پر اکثر لوگ دھوکا کھا گئے اور انہوں نے اپنے ٹویٹ میں تسلیم کیا کہ وہ پہلے یہی سمجھے تھے کہ یہ تصویر ٹام کروز کی کسی فلم سے لی گئی ہے لیکن جب غور سے دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ یاسر کے چہرے کے خدوخال ٹام کروزسے محض ملتے ہی نہیں بلکہ ان کم و بیش انہی کے جیسے ہیں۔

مزید پڑھئے:ودیابالن عمرشریف،راحت ،پاکستانی خواتین کی مداح نکلیں

 



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…