اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایرانی حکام نے (اخلاقیاتی پولیس) کے نام سے 70ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس تشکیل دے دی ہے جو تہران میں غیر اسلامی ملبوسات اور ہیئرسٹائلز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھے ہوئے ہے۔مردوں کے لیے شارٹس اور نیکلس(گلے کا ہار) پہننا اور غیر اسلامی طریقے سے بال بناناممنوع قرار دے دیا گیا ہے ، ایرانی خواتین بھی اب ڈھیلے ڈھالے سکارف ، جینز و دیگر جسمانی اعضاءنمایاں کرنے والے ملبوسات نہیں پہن سکیں گی۔پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس کی طرف بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب نے یہ اقدام مغربی تہذیب کی یلغار کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔