اسلام آباد(نیوزڈیسک ) چین میں ایک ڈاکٹر نے ایک ہزار چوہوں کے سر تبدیل کردئیے اور اب وہ یہ تجربات بندروں پر آزمائے گا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہربن میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڑیاو¿پنگ نے سب سے پہلے 2013ءمیں کسی جاندارکا سرتبدیل کیا جس میں انہیں دس گھنٹے لگے۔ وہ اب ایک ہزار چوہوں کے بعد بندروں پر تجربات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کم از کم ایک جاندار ایسا دنیا کے سامنے پیش کرسکیں جس کا سر تبدیل ہو اور وہ کچھ دیر کے لئے ہی کیوں نہ زندہ رہے۔ ان کی اس تحقیق کی مختلف اداروں اور افراد نے حوصلہ افزائی کی ہے اور اب تک اس مقصد کے لئے انہیں دس لاکھ پاو¿نڈ امداد مل چکی ہے۔ دوسری جانب نیویارک کے پروفیسر آرتھر کپلان نے کہا ہے کہ یہ سوچ ہی بوگس اور بے بنیاد ہے، ایسا ہونا ممکن نہیں۔ چینی ڈاکٹر کے مطابق ابھی وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اس حوالے کوئی تجربہ کسی انسان پر بھی کریں گے یا نہیں۔